۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شبیر میثمی کوہاٹ

حوزہ / ضلع کوہاٹ کے تنظیمی عہدے داروں اور کارکنوں نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے ساتھ شیعہ علماء کونسل خصوصی ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ضلع کوہاٹ کے تنظیمی عہدے داروں اور کارکنوں نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی کے ساتھ شیعہ علماء کونسل خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ضلع بھر میں تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کو آگاہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات کے دوران مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے تنظیمی عہدے داروں کا شکریہ ادا کرنے کے علاوہ تنظیمی عمل کو مزید بہتر اور اچھے انداز میں آگے بڑھانے کے لیے حوالے سے مشورے اور ہدایات دیں اور تنظیمی عمل کو علاقے میں مربوط اور منظم بنانے پر زور دیا۔

شیعہ علماء کونسل کوہاٹ کے اراکین کی جانب سے مختلف تنظیمی و قومی امور اور قومی لائحہ عمل کے حوالے سے سوالات پوچھے گئے جن کے بارے میں مرکزی سیکرٹری جنرل تفصیل سے رہنمائی فرمائی۔

قابل ذکر ہے کہ تنظیمی عہدے داروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور مولانا فیاض حسین مطہری بھی ہمراہ تھے۔

شیعہ علماء کونسل ضلع کوہاٹ کے عہدے داروں کی علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے ملاقات

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .